اچھا اور معیاری رقص تھیٹر کی بقاء کیلئے اہم ہے ، فحش رقص کے سخت خلاف ہوں ‘ رائمہ خان

جمعہ 27 مارچ 2015 11:58

اچھا اور معیاری رقص تھیٹر کی بقاء کیلئے اہم ہے ، فحش رقص کے سخت خلاف ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) تھیٹر کی معروف اداکارہ رائمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین منفی نفسیات کا شکار ہیں جبکہ ترقی یافتہ ملکوں میں عورتوں کو مردوں کے برابر حقوق حاصل ہیں ، خواتین کی سماجی او رمعاشی ترقی کے بغیر پاکستان کی خوشحالی ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سینئر ز میرے لئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں اور میں سب کا دل سے احترام کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر میں کوئی نمبر ون نہیں ہے جو اچھا کام کرے گا وہ جلد شوبز میں کامیابی حاصل کرتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں فحش رقص کے سخت خلاف ہوں ،اچھا اور معیاری رقص تھیٹر کی بقاء کیلئے اہم ہے ۔