اچھی او ر معیاری ٹی وی پروڈکشن کے باعث نوجوان فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا‘ شبیر خان

جمعہ 27 مارچ 2015 12:06

اچھی او ر معیاری ٹی وی پروڈکشن کے باعث نوجوان فنکاروں کے اعتماد میں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) ٹی وی کے معروف اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ اچھی او ر معیاری ٹی وی پروڈکشن کے باعث نوجوان فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہواہے ،تمام سینئر فنکاروں کو چاہیے کہ وہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کبھی ہم بھی جونےئر تھے اور ہمارے بڑوں نے ہمیں آگے بڑھنے کیلئے اداکاری سکھائی جس کی بدولت آج ہم بھی کامیاب فنکار سمجھے جاتے ہیں ۔

پاکستان میں غیر ممالک کے ڈراموں سے ہماری ٹی وی انڈسٹری کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ آج کل ہمارے ملک میں بڑی معیاری ٹی وی پروڈکشن ہورہی ہے اور ناظرین اپنے ملک کے ٹی وی ڈراموں کو خاص اہمیت دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ورسٹائل ہونے پرفخر ہے ،اپنی فنی کیریئر کے دوان ہرطرح کے کردار بڑی خوش اسلوبی سے اداکیے ہیں ،کھانے کے معاملے میں خوش خوراک ہوں اور ذاتی طورپر ڈائٹنگ کے خلاف ہوں ۔