ماڈل ایان علی کے منی لانڈرنگ کیس میں جم کروائے گئے ثبوت مشکوک قرار

جمعہ 27 مارچ 2015 12:10

ماڈل ایان علی کے منی لانڈرنگ کیس میں جم کروائے گئے ثبوت مشکوک قرار

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مارچ 2015 ء) : ماڈل ایان علی نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں کچھ ثبوت کسٹم حکام کو جمع کروائے تھے جن کو کسٹم حکام نے مشکوک قرار دے دیا جس کے بعد ماڈم ایان علی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے.

(جاری ہے)

ایان علی کے وکیل اور کاغذات فراہم کر نے والے پراپرٹی ڈیلر کو بھی شامل تفتیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ اسٹام پیپر والوں کا بھی بیان لیا جائے گا کہ ایان علی تو اڈیاالہ جیل میں ہیں تو پھر پیپرز پر دستخط کیسے کر سکتی ہیں تفتیشی ٹیم اس کیس کے حوالے سے آج پراپرٹی ڈیلر کا بیان ریکارڈ کروائے گی، یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی گئی ہے..

متعلقہ عنوان :