مقبوضہ کشمیر کو سیلاب کے خطرات لاحق ہیں، رپورٹ

جمعہ 27 مارچ 2015 12:50

مقبوضہ کشمیر کو سیلاب کے خطرات لاحق ہیں، رپورٹ

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) بھارتی وزارت خزانہ کی تازہ ترین اکنامک سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سیلاب اور زلزلے سے شدید خطرات لاحق ہیں اور اس سلسلے میں خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نام نہاد کشمیر اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقہ جغرافیائی طور پر فالٹ لائن پر موجود ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر کے لوگ جو ابھی تک گزشتہ سال ستمبر کے سیلاب سے ہونے والی تباہی سے سنبھل نہیں سکے ہیں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

سات ماہ قبل آنے والے تباہ کن سیلاب سے تقریبا 300 افراد جاں بحق اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریبا ڈھائی لاکھ مکانوں کو نقصان پہنچا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، کپواڑہ، بانڈی پورہ، بڈگام، اسلام آباد، پلوامہ، ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ سمیت اضلاع کے بیشتر علاقے سیسمک زون فائیو میں آتے ہیں اور ان اضلاع میں لوگوں اور املاک کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

متعلقہ عنوان :