انجلینا جولی کا آپریشن، ماں بننے کی صلاحیت ختم ہو گئی‘ نیو یارک ٹائمز

جمعہ 27 مارچ 2015 13:10

انجلینا جولی کا آپریشن، ماں بننے کی صلاحیت ختم ہو گئی‘ نیو یارک ٹائمز

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر انجلینا جولی نے آپریشن کے ذریعہ اپنا رحم اور بیضہ دانی نکلوادیں۔ انجلینا جولی نے رحم و بچہ دانی نکلوانے کا دلیرانہ فیصلہ ا پنے خون کے ایک جینیاتی تجزیہ کے ذریعہ رحم کا سرطان لاحق ہونے کے 50 فیصد خطرات ظاہر ہونے کے بعد کیا اور گزشتہ ہفتے خاموشی سے سرجری کے ذریعہ اپنی ”اوریز“ اور ”فلوپیئن ٹیوبس“ نکلوادیں۔

انجلینا اس سے قبل 2013ء میں ڈبل مسٹیکٹومی کرواچکی ہیں جب ان کو اپنے طبی تجزیوں سے چھاتی کا سرطان لاحق ہونے کے امکانات کے شواہد ملے تھے۔ امریکی روزنامے ”نیویارک ٹائمز“ میں اپنی تحریر میں انجلینا جولی نے اپنی حالیہ سرجری پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے بڑا ہوتے دیکھنا اور اپنے پوتے نواسے دیکھنا چاہتی ہیں، اس لئے میں نے خود سے کہا کہ سکون میں رہو، پریشان مت ہو اور بہادر بنو پھر میں نے سرجری کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چھاتی کی سرجری کے مقابلے میں یہ آپریشن کم سختی کا حامل رہا لیکن اس کے اثرات زیادہ سخت ہیں کیونکہ ا س سے ایک خاتون زبردستی قبل از وقت سن یاسی کا شکار ہوجاتی ہے لیکن میں نے خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر اس کیلئے تیار کرلیا ہے۔ اب میرا معالج مجھے ہارمونز کو متوازن رکھنے کیلئے جو تجویز کرے گا میں وہ کھا?ں گی۔ انجلینا نے مزید لکھا کہ آپریشن سے قبل میں نے بریڈ کو سب کچھ صاف صاف بتایا اور اچھی بات یہ ہے کہ اس نے سمجھا کہ میں کس لئے زندہ رہنا چاہتی ہوں۔