ودیا بالن کا ڈانس شو کا جج بننے کا امکان

جمعہ 27 مارچ 2015 13:11

ودیا بالن کا ڈانس شو کا جج بننے کا امکان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کے ایک ٹی وی ڈانس شو کے جج بننے کے امکانات بڑھ گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ پروڈیوسر ایکتا کپور جو کہ ٹی وی شو ''نچ بلیے'' کے سیزن سات کو بھی پروڈیوس کر رہی ہیں نے نئے سیزن کے ججز میں ایک نام شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور وہ نام اداکارہ ودیا بالن کا ہے۔

(جاری ہے)

مصنف چیتن بھگت پہلے سے ہی اس شو کے جج پینل کا حصہ ہیں جبکہ ایکتا نے اداکارہ ودیا کو شو کا جج بننے کی پیشکش بھی کر دی ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ وہ مان جائیں گی۔ یہ شو جلد ہی بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو جائیگا۔