ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری بار ٹرافی میزبان ممالک میں رہے گی

جمعہ 27 مارچ 2015 13:13

ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری بار ٹرافی میزبان ممالک میں رہے گی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مارچ ۔2015ء ) کرکٹ ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں محض دوسرے مرتبہ مشترکہ میزبان ٹیمیں فائنل میں پہنچیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015ء کا فائنل میزبان آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا جو اس میگا ایونٹ کے مشتر کہ میزبان بھی ہیں ۔ میگا ایونٹ کے تاریخ میں یہ محض دوسرا موقع ہے کہ جب ورلڈکپ کے مشتر کہ میزبان فائنل میں پہنچیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ورلڈ کپ 2011ء میں اس ایونٹ کے میزبان ممالک بھارت اور سری لنکا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جہاں بھارت فتح یاب رہا تھا ۔ ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک5 مرتبہ میگا ایونٹ کی میزبانی ایک سے زائد ممالک کے سپرد کی گئی ہے جس کے مطابق آئی سی سی نے 1987ء کے ورلڈ کپ کی مشتر کہ میزبانی پاکستان اوربھارت ، 1992 ء کے ورلڈ کپ کی مشتر کہ میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ، 1996ء کے ورلڈ کپ کی مشتر کہ میزبانی پاکستان اور بھارت ،2011ء ورلڈ کپ کی مشتر کہ میزبانی بھارت ، سری لنکا اور بنگلہ دیش اور 2015ء کے حالیہ ورلڈ کپ کی مشتر کہ میزبانی نیو زی لینڈ اور آسٹریلیا کی سپرد کی ۔

متعلقہ عنوان :