توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ،آئے روز ملک بھر کی بجلی کی بندش وطیرہ بن کر رہ گیا ہے‘ عابد حسین صدیقی

جمعہ 27 مارچ 2015 14:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو مزید مشکلات کا شکار کر دیا ہے ،توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے آئے روز ملک بھر کی بجلی کی بندش وطیرہ بن کر رہ گیا ہے ،حکمرانوں نے عوام کو پتھر کے دور میں واپس جانے پر مجبور کردیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اپنے مطالبات کے حق میں پر امن مظاہرہ کرنے کا حق حاصل ہے، پیپلزپارٹی ہر جگہ کسان برادری کے ساتھ کھڑی ہو گی اور انکے حقوق کے لئے بھرپورآواز بلند کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے کسانوں اور شعبہ زراعت کو مسلسل نظر انداز کیا جانا مجرمانہ غفلت ہے،حکومتی رویے سے نہ صرف کسان برادری میں شدید بے چینی پیدا ہو رہی بلکہ اس سے ملک میں زرعی بحران کا بھی خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :