لاہور کو پیرس بنانے والوں نے چند علاقوں کے سوا پورے لاہور کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے‘ یاسر گیلانی
جمعہ 27 مارچ 2015 14:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ لاہور کو پیرس بنانے والے مسلم لیگ ن کے حکمرانوں نے چند علاقوں کے سوا پورے لاہور کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر اور جوہر کا منظر پیش کرتی سڑکیں حکمرانوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں کارکنوں کے ہمراہ علاقے کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن 1985 سے شاہدرہ کی سیٹ جیت رہی ہے لیکن انتخابات کے بعد جیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے اراکین پانچ سال تک کسی کو اپنی زیارت نہیں کرواتے۔
شاہدرہ کے دیگر علاقوں کی طرح میری رہاش گاہ کوٹ شہاب دین جناح پارک کا حال کسی سے عیاں نہیں جہاں سڑکیں پانی کے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جگہ جگہ کوڑے کے لگے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں کا گزرنا مشکل بنا دیا ہے لوگ گٹروں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واسا اور دیگر متعلقہ حکام کو شکایت کروانے کے باوجود ابھی تک کوئی اقدامات نہ کرنا مسلم لیگ ن کی انتقامی کاروائیوں کا حصہ لگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے حواری سب اچھا کی رٹ لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر پنجاب حکومت نے کوئی اقدامات نہ کئے تو تحریک انصاف بھرپور احتجاج کرے گی اب مزید عوام کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.