دنیا کا جدید ترین مگر گھٹیا ترین ٹوائلٹ

جمعہ 27 مارچ 2015 14:38

دنیا کا جدید ترین مگر گھٹیا ترین ٹوائلٹ

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ2015ء) چین میں ایسا ریسٹورنٹ بھی ہے جہاں کے مالک نے ٹوائلٹ میں بھی فیشن ماڈلز کی ڈمی کھڑی کی ہوئیں ہیں۔ ریسٹورنت میں آنے والے ایک گاہک کا کہنا ہے کہ جب پہلی دفعہ وہ ٹوائلٹ میں گیا تو فوراً ہی باہر آ گیا، وہ سمجھا کہ وہ لیڈیز ٹوائلٹ میں آ گیا ہے۔بعد میں اسے بتایا گیا کہ وہ صحیح جگہ آیا ہے ۔

(جاری ہے)

لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ان ماڈلز کی ڈمی کی وجہ سے ٹوائلٹ کو استعمال نہیں کر سکتے۔

کچھ کا کہنا ہے اس طرح ٹوائلٹ استعمال کرنے اسے انہیں اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے وہ اسے استعمال ہی نہیں کرتے۔ جب چین میں واقع اس عجیب ٹوائلٹ کی تصویریں وائرل ہوئیں تو لوگوں کو ٹوائلٹ استعمال کرنے والوں سے ہمدردی ہو گئی۔ ان سب باتوں باوجود ماڈلز کی ڈمیوں کو وہاں سے ہٹایا نہیں گیا۔

متعلقہ عنوان :