آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

جمعہ 27 مارچ 2015 14:47

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا،سری لنکا کے کمار دھرماسینااور انگلینڈکے رچرڈ کیٹل برو فیلڈ امپائرزہوں گے، سب سے زیادہ تجربہ رکھنے والے پاکستان کے علیم ڈار کو نظر اندازکردیا گیا ۔

آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیاہے۔سری لنکا کے کمار دھرماسینااور انگلینڈکے رچرڈ کیٹل بروفیلڈ امپائرزہوں گے ۔جنوبی افریقہ کے مایس ارسموس تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ انگلینڈ کے ای این گولڈ فورتھ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے رانجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے ۔ایک متنازع فیصلے کو بنیاد بناکر سیمی فائنل مقابلوں کے بعد فائنل کیلئے بھی آئی سی سی کے سب سے زیادہ تجربہ رکھنے والے پاکستان کے علیم ڈار کو نظر اندازکردیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق بھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان کوارٹرفائنل میں متنازعہ فیصلے کی وجہ سے سیمی فائنلزاورفائنل کیلئے علیم ڈارکا تقررنہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل میچ میزبان ملک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرسوں اتوارکومیلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :