فائنل میں کیویز کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کریں گے، مائیکل کلارک

جمعہ 27 مارچ 2015 14:47

فائنل میں کیویز کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کریں گے، مائیکل کلارک

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے عالمی مقابلوں میں چھٹی مرتبہ فائنل میں پہنچنے پر بہت خوش ہیں، انہوں نے ورلڈ کپ فائنل تک رسائی کو ٹیم کی اجتماعی کوشش قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سے سیمی فائنل جیتنے کے بعد اب انکی تمام تر توجہ میگا ایونٹ کے فائنل پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے انکی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرئے تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو سر دھٹر کی بازی لگانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں کیویز کا ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔