پانچویں مربتہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے ٹیم کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی ،ڈیرن لیمن

جمعہ 27 مارچ 2015 14:47

پانچویں مربتہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے ٹیم کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن نے کہا ہے کہ اپنے ملک کے لئے پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کے لیے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کا مقابلہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے جو ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست چلی آ رہی ہے اور فائنل میں کیویز کو شکست دینے کے لیے ٹیم کو جان کی بازی لگانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کو شکست دینے کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فائنل میں کیویز کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔