میامی اوپن ٹینس،جوان مارٹن ڈیل پیٹرو کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ختم

جمعہ 27 مارچ 2015 15:06

میامی اوپن ٹینس،جوان مارٹن ڈیل پیٹرو کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ختم

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) ارجنٹائن کے جوان مارٹن ڈیل پیٹرو کا سفر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں ختم ہو گیا۔ فلوریڈا کے شہر میامی میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ کے میچز کھیلے گئے۔ ارجنٹائن کے جوان مارٹن ڈیل پیٹرو کا مقابلہ کینیڈا کے واسک پوسپیسل سے ہوا۔

(جاری ہے)

ڈیل پوٹرو کلائی کی سرجری کے بعد پہلی بار ٹینس ایونٹ میں شامل ہوئے لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی بہترین پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے۔ ارجنٹائنی سٹار کو کینیڈین حریف سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ، کینیڈا کے واسک پوسپیسل کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور سات چھ سے کامیابی حاصل ہوئی۔ پوسپیسل کا اگلے راوٴنڈ میں بلغاریہ کے گریگور دیمیتروو سے مقابلہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :