آڈیو ٹیپ میں کسی کو قتل کر کے بوری میں ڈالنے یا نعش پھینکنے کی بات نہیں کی ، میں نے نہیں کہاکہ بھتہ لے کر پیسہ لندن پہنچاؤ، نوازشر یف کی بھی کئی آڈیوٹیپ سامنے لا سکتا ہوں ،کسی کی کال ریکارڈکرنا جرم ہے، جاننا چاہتا ہوں یہ جرم کس نے کیا، وہ سامنے آئے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اپنی اور عارف علوی کی نجی گفتگو پر مبنی آڈیوٹیپ پرردعمل
جمعہ 27 مارچ 2015 20:04
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر پی ٹی وی پر حملے سے متعلق اپنی اور عارف علوی کی نجی گفتگو پر مبنی زیر گردش آڈیو ٹیپ سے لاتعلقی کی بجائے کہاکہ میں نے آڈیو ٹیپ کے اندر میں نے ایسی کو بات نہیں کی کہ کسی کو قتل کر کے بوری میں ڈال دو یا پھینک دو اوربھتہ لے کر پیسہ لندن پہنچاؤ، نوازشر یف کی بھی کئی آڈیوٹیپ سامنے لا سکتا ہوں،کال ریکارڈنگ ایک جرم ہے اور جاننا چاہتا ہوں یہ جرم کس نے کیا وہ سامنے آئے۔
وہ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تین ماہ سے حکومت کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بات چیت چل رہی تھی ہم نے بہت لچک دیکھائی بالآخر جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہو گیا اور جوائنٹ پریس کانفرنس بھی ہو گئی، اب گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) نے ٹیلی فون کر کے کہا کہ ایم او یوز تبدیل کیا جائے، سب کچھ طے کرنے کے بعد اب اگر حکومت ایسا کرتی ہے تو میں ایک بار پھر اسحاق ڈار اور نواز شریف کو پیغام دے رہا ہوں کہ ہم پھر سڑکوں پر نکلیں گے اور کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.