بشیراحمدبلور شہیدپر خودکش حملہ،زیرحراست ملزم کے انکشافات،بشیراحمد بلورپر حملہ کرنیوالے خودکش بمبار کو تین دن تک اپنے گھر میں رکھا،خودکش بمبار کا نام فاروق تھا

جمعہ 27 مارچ 2015 20:38

بشیراحمدبلور شہیدپر خودکش حملہ،زیرحراست ملزم کے انکشافات،بشیراحمد ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2015ء) محکمہ انسداددہشت گردی کے زیرحراست دہشت گردفضل محمدنے انکشاف کیا ہے کہ وہ شہید بشیراحمدبلور پرخودکش حملہ کرنے والاحملہ آور کوتین روز تک اپنے گھر میں رکھاتھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس نے چندروز قبل بشیراحمدبلورشہیدپر خودکش حملے میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا تھا ،ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے ایک دہشت گرد فضل محمد نے انکشاف کیا ہے کہ بشیراحمد بلورپر حملہ کرنیوالے خودکش بمبار کو تین دن تک اپنے گھر میں رکھا، گرفتار دہشتگرد نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ بشیربلورپرحملہ کرنیوالے خودکش بمبار کا نام فاروق تھا۔

متعلقہ عنوان :