آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کا ورلڈ کپ فائنل کے بعد ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ہفتہ 28 مارچ 2015 09:54

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کا ورلڈ کپ فائنل کے بعد ون ڈے ..
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مارچ ۔2015ء ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلارک کا کہنا تھا کہ کل نیوزی کے خلاف ورلڈ کپ کا فائنل انکے کیریئر کا آخری ون ڈے ہوگا ، ان کے لیے اگلے ورلڈ کپ تک فٹ اور فارم میں رہنا مشکل دکھائی دے رہا ہے لہذا انکے خیال میں ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا بہترین موقع ہے ،ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے بورڈ اور ٹیم کو آگا ہ کر دیا ہے ، امید ہے کہ ون ڈے سے ریٹائر ہونیکے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں طویل عرصے تک آسٹریلیا کی نمائندگی کر سکوں گا ۔

مائیکل کلارک کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی طویل عرصے تک نمائندگی کرنا انکے لیے فخر کا باعث ہے اور وہ اپنے ساتھ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں ، ون ڈے کر کٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ انکے اور ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہوگا ۔یاد رہے کہ مائیکل کلارک نے آسٹریلیا کی جانب سے اب تک 244ون ڈ ے میچز میں 44.42کی اوسط سے 7907رنز بنا رکھے ہیں جن میں 8سنچریا ں اور 57نصف سنچریا ں شامل ہیں ،ون ڈے کرکٹ میں انکا بہترین سکور 130رنز ہے جو انہوں نے بھارت کے خلاف بنایا تھا ،انکی قیادت میں آسٹریلیا نے 73میں سے 49ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :