لاہور : لاہور میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججز کا اجلاس ختم

ہفتہ 28 مارچ 2015 12:00

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 مارچ 2015 ء) : لاہور میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے تمام ججوں کا اضلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی رپورٹ روزانہ پیش کی جائے گی.

(جاری ہے)

جسٹس مقبول محمد باجوہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کا نگران مقرر کیا گیا ہے جبکہ نامزد چیف جسٹس نے دہشت گردی کی عدالتوں میں روزانہ کی بناید پر کیسز کی سماعت کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عدالتوں کے ججز کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اگر کوئی بھی کوتاہی ہوئے تو ذمہ داران پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :