پولیس نے نشہ نہ کرنے والوں کو بھی نشہ کرادیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 13:37

پولیس نے نشہ نہ کرنے والوں کو بھی نشہ کرادیا

جکارتا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) مغربی جکارتا، انڈونیشیا میں پولیس نے 3ہزار کلو بھنگ/ چرس کو نادانستہ اس طرح جلایا کہ علاقے کے درجنوں لوگ اس سے متاثر ہوئے۔ پالمیرا پولیس نے 11 مارچ کو اپنے مغربی جکارتا دفتر کے سامنے 3.6 ٹن نشہ آور اشیاء کو جلایا جس سے اردگرد رہنے والے تمام لوگ متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

کچھ رہائشی لوگوں کا کہنا تھا کہ دھواں ان کی کھڑکیوں سے گھروں میں گھس گیا جس سے اُن کی حالت بھی نشہ کرنے والوں جیسی ہو گئی۔

پولیس کے جو جوان ان اشیاء کو آگ لگا رہے تھے انہوں نے گیس ماسک پہنے ہوئے تھے۔ انڈونیشیا نیشنل نارکوٹکس ایجنسی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اس دھویں سے لوگوں کی صحت پر دیرپا اثرات مرتب نہیں ہونگے۔ اس کے بعد پولیس نے ہزاروں نشہ آور گولیا ں بھی ضائع کی مگر انہیں آگ میں ڈالنے کی بجائے پیس کر بہا دیا۔

متعلقہ عنوان :