ماں نے دی بچوں کو وہ سزا کہ روح کانپ جائے

ہفتہ 28 مارچ 2015 13:37

ماں نے دی بچوں  کو وہ سزا کہ روح کانپ جائے

امریکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) ڈیٹرائٹ، امریکا سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ عورت نے اپنے 2 بچوں کو قتل کر کے اُن کی لاشیں فریزر میں محفوظ کر لیں۔ ماں کا کہنا ہے کہ بچے ایک رشتے دار عورت کو چھیڑتے تھے۔ مچل بلیئرنے 11 سالہ بیٹے اور 14 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنسی طور پر ہراساں ہونے کے بعد وہ مخبوط الحواس ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں بچوں کی لاشیں گھر کے فریزر سے ملیں ہیں جہاں وہ گذشتہ ایک سال سے رکھی ہوئی تھیں۔ ماں نے اپنے فیس بک پیچ پر بڑے فخریہ انداز میں بتایا کہ وہ بہت وفادار ماں ہے۔ اس نے اپنے بچوں کو مئی 2014 میں جنسی استحصال کی بنا پر قتل کیا۔ تب سے ہی بلیئر دو لاشوں کے ساتھ رہ رہی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کے دو زندہ 11 سالہ اور 17 سالہ بچے ، سب جانتے تھے کہ اُن کی ماں کیا کر چکی ہے۔ یہ لاشیں اس وقت منظر عام پر آئیں جب کرایہ نہ دینے پر مچل بلیئر کو مکان سے بے دخل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :