ہتھنی کی بچے کو بچانے کے لیے 11 گھنٹے تک جدوجہد

ہفتہ 28 مارچ 2015 13:40

ہتھنی کی بچے کو بچانے کے لیے 11 گھنٹے تک جدوجہد

بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء)بھارت کے شہر چھترا کے ایک گاؤں میں ایک ہتھنی اپنے بچے کو بچانے کےلیے 11 گھنٹے تک جدوجہد کرتی رہی ۔ 11 گھنٹے بعد بچے کی چیخ و پکار سن گاؤں والے آ گئے۔ ہتھنی کا بچہ رات 9 بچے ایک کنویں میں گر گیا۔ ہتھنی صبح 8 بجے تک بچے کو کبھی سونڈ سے تو کبھی ٹانگ سےبچانے کی کوشش کرتی رہی، تاہم اس کوشش میں ہتھنی نے بچے کی جان کو مزید خطرے میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

ہتھنی مٹی اٹھا کر کنویں میں ڈالتی رہی مگر اس سے بچے کی حالت اور خراب ہو گئی۔ صبح گاؤں کے رحم دل لوگوں نے ہتھنی کو کیلے اور دوسری چیزیں دکھا کر ذرا سا پرے ہٹایا اور پھر بچے کے گرد سے مٹی ہٹا دی۔ اس کے بعد ہتھنی نے اپنی سونڈ کو بچے کے گرد لپیٹ کر باہر کھینچ لیا۔ خوش قسمتی سے بچہ زندہ سلامت باہر آ گیا۔ باہر آ کر دونوں سونڈ ملا کر کافی دیر تک اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے اور پھر ایک ساتھ چلے گئے۔