پی سی بی سکیورٹی وفد پیر کو بنگلہ دیش ضرو ر جائیگا: ذرائع

ہفتہ 28 مارچ 2015 14:05

پی سی بی سکیورٹی وفد پیر کو بنگلہ دیش ضرو ر جائیگا: ذرائع
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مارچ ۔2015ء ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سیریز کے مالی معاملات تو اب تک طے نہیں ہوپائیں ہیں تاہم پی سی بی کا سکیورٹی وفد پیر کو بنگلہ دیش روانہ ہوگا۔ دورہء بنگلہ دیش کے لیے پی سی بی کو حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل چکا ہے لیکن دونوں بورڈز کے درمیان اب بھی مالی معاملات طے ہونا باقی ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی اس سیریز سے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ۔ دوسری جانب بورڈ کا دو رکنی وفد سیکورٹی معاملات کا جائزہ لینے پیر کو بنگلہ دیش جائے گا۔ وفد میں بورڈ کے سیکورٹی مینجر کرنل اعظم اور ورزارت داخلہ کا ایک نمائندہ شامل ہو گا۔وفد ہوٹل،وینیوز اور روٹ کا جائزہ لے گا۔سیریز کے میچز ڈھاکہ، چٹاگانگ اور کھلنا میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :