ورلڈ کپ کرکٹ 2015:38سنچریاں ،108 نصف سنچریاں ،697وکٹیں ،474 چھکے ،2170چوکے لگ چکے ہیں،

سب سے زیادہ وکٹیں ٹرینٹ بولٹ نے21 لیں ، تیز ترین گیند وہاب ریاض نے 154کلو میٹر کی رفتار سے پھینکی ، سب سے زیادہ رنز کمارا سنگاکارا نے 541 بنائے

ہفتہ 28 مارچ 2015 19:01

ورلڈ کپ کرکٹ 2015:38سنچریاں ،108 نصف سنچریاں ،697وکٹیں ،474 چھکے ،2170چوکے لگ ..

میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) ورلڈ کپ کرکٹ 2015ء میں 38سنچریاں ،108 نصف سنچریاں ،697وکٹیں ،474 چھکے لگے ، سب سے زیادہ وکٹیں ٹرینٹ بولٹ نے لیں ، تیز ترین گیند وہاب ریاض نے کرائی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کرکٹ میں فائنل مقابلہ آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا اس سے قبل ورلڈ کپ میں کل 38بلے بازوں نے سنچریاں بنائیں جبکہ 108 نصف سنچریاں بنیں ۔ کمارا سنگاکارا نے سب سے زیادہ 541 رنز بنائے اور ٹرینٹ بولٹ نے 21وکٹیں لیں اور ورلڈ کپ میں اب تک 617کیچز ہوئے 474 چھکے لگے جبکہ 2170 چوکے لگ چکے ہیں 697 وکٹیں گریں اور 22562 رنز بنے اب تک کے ریکارڈ کے مطابق ورلڈ کپ میں سب سے تیز گیند پاکستان کے باؤلروہاب ریاض کی ہے جنہوں نے 154کلو میٹرکی رفتار سے بال کرائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :