چینی صدر 9 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے، وزارت داخلہ

ہفتہ 28 مارچ 2015 19:38

چینی صدر 9 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے، وزارت داخلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ۔2015ء) ‬‎ چینی صدر ژی جن پنگ دو روزہ دورے پر اگلے ماہ پاکستان آئیں گے۔وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چینی صدر 9 اپریل کو 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے اور اس دوران وہ پاکستانی ہم منصب ممنون حسین سمیت وزیر اعظم نواز شریف , آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

چینی صدر کے دورہ پاکستان پر ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہو گا جوپاکستان کی اہم بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گا۔ دورے کے دوران چینی صدر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مواصلات ، اطلاعات و نشریات اور توانائی کے منصوبوں پر دستخط کیے جائیں گے اور اس دوران گوادر پورٹ سمیت پاک چین معاشی راہداری کے منصوبے کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ چینی صدر دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب اور مصر کے دورہ پر روانہ ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں سیاسی کشیدگی کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :