پاکستانی قافلے کو صنعا سے حدیدہ جاتے ہوئے روک لیا گیا،پاکستانی سفیر اور باغیوں کے مابین مذاکرات جاری۔

ہفتہ 28 مارچ 2015 20:15

پاکستانی قافلے کو  صنعا سے حدیدہ جاتے ہوئے روک لیا گیا،پاکستانی سفیر ..

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ۔2015ء) ‬‎ یمن میں پاکستانی سفیر کی سربراہی میں پاکستانیوں کا پہلا قافلہ صنعا سے حدیدہ کی جانب روانہ تھا تاہم قافلے کو راستے میں باغیوں کی جانب سے روک لیا گیا ہے۔ صنعا میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستانیوں کا پہلا قافلہ صنعا سے حدیدہ کی طرف روانہ ہوا تھا ۔ قافلہ 40 گاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں 500 سے زائد پاکستانی سوار ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر کی جانب سے باقی سفارتی اہلکاروں کو بھی حدیدہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ صنعا سے حدیدہ کا فاصلہ تقریبا 280کلومیٹر ہے اور یہ سفر طے کرنے میں قافلے کو 4سے 5گھنٹے درکار تھے تاہم قافلے کو صنعا سے باہر نکلنے کو بعد دوسری چیک پوسٹ پر ہی باغیوں کی جانب سے روک لیا گیا ہے۔ آخری اطلا عات آنے تک پاکستانی سفیر اور باغیوں کے مابین پاکستانی قافلے کو راستہ دیے جانے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :