حکومت یمن کے معاملے پر یکطرفہ فیصلہ نہ کرے، عمران خان نے انتہائی معقول تجویز دی ہے‘ عبدالعلیم خان،
تحریک انصاف کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونگی، حکومت غلطیوں پر غلطیاں کررہی ہے، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 28 مارچ 2015 20:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں انتہائی سوچ سمجھ کر اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے، کسی عجلت میں حکومت یمن کے معاملے پر یک طرفہ فیصلہ نہ کرے ہمیں اپنے دوست کے ساتھ ساتھ ہمسائیہ ممالک کا بھی خیال رکھنا ہے، خطے کو اس وقت انتہائی نا مساعد حالات کا سامناہے اور موجودہ حالات کے تناظر میں عمران خان نے انتہائی معقول تجویز دی ہے ۔
عبدالعلیم خان نے کینٹ ٹاؤن کے امیدواروں سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دوبارہ 80کی دہائی کے حالات کا متحمل نہیں ہو سکتاہمیں پہلے ہی ماضی کے تلخ تجربات بھگت رہا ہے اور ہمیں دوبارہ اپنا وزن کسی پلڑے میں ڈالنے سے پہلے سو مرتبہ سوچنا ہوگا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس صورت حال کے پیچھے دوبارہ عالمی سازش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
ایک سوال پرعبدالعلیم خان نے کہا کہ بعض وزرا شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنتے ہوئے تحریک انصاف کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے ایسے ہتھکنڈو ں سے وہ اپنے خلاف ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات سے بچ نہیں سکیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت غلطیوں پر غلطیاں کررہی ہے پی ٹی آئی نے ملکی حالات اور وسیع تر قومی مفاد میں پہلے ہی بہت زیادہ لچک کا مظاہرہ کردیاہے اب حکومت کسی چالاکی سے باز رہے وگرنہ حالات کی ذمہ دار ی حکمرانوں پر ہوگی اور تحریک انصاف کے کارکن احتجاج کا سلسلہ وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے چھوڑا تھا۔دریں اثناء کینٹ ٹاؤن کے بلدیاتی امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے لاہور آفس میں مشاورت جاری رہی عبدالعلیم خان سے کینٹ کے پارٹی عہدیداران کی ملاقاتیں ہوئی جبکہ سینر صدر لاہور شعیب صدیقی نے پی پی 155اور پی پی 156میں پارٹی امیدواروں کے انٹرویوزاور سفارشات کے حوالے سے بریفینگ دی ۔صدر کینٹ ٹاؤن اویس یونس اور حافظ فرحت عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.