شیعہ سنی فسادات امت مسلمہ کیخلاف عالمی سازش ہے‘ نعیمین ایسوسی ایشن،

اسلام دشمن قوتیں مسلم ممالک کودفاعی اورمعاشی طور پرعدم استحکام سے دوچارکرنا چاہتی ہیں

ہفتہ 28 مارچ 2015 20:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) خطہ عرب میں شیعہ سنی فسادات امت مسلمہ کیخلاف عالمی سازش ہے ،اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو آپس میں دست وگریباں کرکے مسلم ممالک کودفاعی اورمعاشی طور پرعدم استحکام سے دوچارکرنا چاہتی ہیں، پاکستان فوج بھیجنے کی بجائے یمن اورسعودی عرب کے مابین پیدا ہونے والے تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرانے میں اپناکردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارنعیمین ایسوسی ایشن پاکستا ن کے مرکزی صدرپروفیسر لیاقت علی صدیقی،مرکزی سینئر نائب صدرمفتی قیصرشہزاد نعیمی مرکزی جنرل سیکرٹری پیرسیدشہبازاحمدسیفی ،مفتی ذیشان علی صابری،مولانامحمدفدا حسین نعیمی،مولانا محمدعبدالقیوم نعیمی،حافظ سفارش علی گجر،مفتی بلال فا روق نعیمی،مولانامحمدسلیم نعیمی نے نعیمین سیکرٹریٹ سے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔پروفیسرلیاقت علی صدیقی نے مزید کہ عالمی سطح پرفرقہ واریت کوہوا دے کرامت مسلمہ کی وحدت کوپارہ پارہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔یمن میں محصورپاکستانیو ں کوفی الفورنکالنے کے لئے حکومت پاکستان اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :