دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرکے نئی نسل کو دہشتگردی سے پاک پاکستان دیں گے: آرمی چیف راحیل شریف

ہفتہ 28 مارچ 2015 20:57

دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرکے نئی نسل کو دہشتگردی سے پاک پاکستان دیں گے: ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ۔2015ء) ‬‎ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کر کے آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک معاشرہ فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور میں ڈاکٹرز گریجوایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا تہیہ کر لیا ہے اور آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک معاشرہ فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔وہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرتے ہوئے نئی نسل کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :