تحر یک انصاف کی قیادت کے خلاف جھوٹے پر وپیگنڈے کر نیوالوں کو منہ کی کھانا پڑ یگی‘ میاں محمود الرشید ،

عمران خان نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بات کی ہے اور پوری پاکستانی قوم انکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے، پی ٹی آئی نے کبھی گولی ،بند وق اور تشد د کی سیا ست نہیں کی ،ہمیشہ عوام کے حقو ق اور مسا ئل کے حل کیلئے جد وجہد کی ہے‘ وفود سے گفتگو

ہفتہ 28 مارچ 2015 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی قیادت کے خلاف جھوٹے پر وپیگنڈے کر نیوالوں کو منہ کی کھانا پڑ یگی ،عمران خان نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بات کی ہے اور پوری پاکستانی قوم انکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے ،ایم کیوایم کے ساتھ تحر یک انصاف نے کبھی اتحاد کی بات کی ہے اور نہ انکے کے ساتھ کوئی اتحاد ہو سکتا ہے ۔

اپنے دفتر میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشیدنے مختلف وفود سے گفتگو میں کچھ لوگوں کو تحر یک انصاف کی بڑ ھتی ہو ئی مقبولیت اور عوامی طاقت بننا پسند نہیں آرہا جو اپنے عزائم کی کو کا میاب بنانے کیلئے عمران خان کے خلاف جھوٹے پر وپیگنڈے کرتے ہیں مگر ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں کچھ نہیںآ ئیگا اور عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف اسی طرح عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتی رہیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی گولی ،بند وق اور تشد د کی سیا ست نہیں کی اور ہمیشہ عوام کے حقو ق اور مسا ئل کے حل کے لئے جد وجہد کی ہے جب کہ ایم کیوایم کے جرائم کو پوری دنیاجانتی ہے اور ان کے حوالے سے عمران خان بھی انتہا ئی واضح موقف رکھتے ہیں اس لیے ان کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت اور اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ۔