سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی سانگھڑ میں مولانا محمد حنیف لغاری کے بھتیجے کی وفات پر تعزیت،

کراچی میں آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے،مولانا عبدالغفور حیدری

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:24

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی سانگھڑ میں مولانا محمد حنیف لغاری کے بھتیجے کی وفات پر تعزیت پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے، یہ آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ رائے سے ہورہا ہے اور آپریشن کے بعد کراچی میں امن نظر آتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے سانگھڑ میں مولانا محمد حنیف لغاری کے بھتیجے کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ تمام سیاست دانوں کے فون ٹیپ ہوتے ہیں عمران خان کا فون ٹیپ ہونا کوئی بڑی بات نہیں صرف یہ دیکھنا ہے کہ انہوں نے کیا کہا انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی حفاظت کے لئے اگر پاکستان نہ بھی جائے تو بھی عالم اسلام اس کی حفاظت کرے گا ۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا مطلب ہے کہ سیاسی جماعتیں ایک اورجھوٹ بولیں گی کیونکہ غیر جماعتی الیکشن میں سیاسی لوگ جھوٹ بول کر حصہ لیں گے۔اس موقع پر مولانا عبدالغفور مینگل ،قاری عبدالباسط ،مفتی زاہد،جمعہ خان بروہی ودیگر بھی موجود تھے۔