ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے: رابطہ کمیٹی

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:43

ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے: ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ۔2015ء) ‬‎ متحدہ قومی موونٹ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ متحدہ کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ کراچی میں جاری آپریشن کا رخ متحدہ کی جانب موڑ کر متحدہ کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ باقی تمام جماعتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

رابطہ کمیٹی کی جناب سے کارکنوں اور ہمدردوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متحدہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش بند کی جائے۔ بے گناہ کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنا کر ان کی گرفتاری کا سلسلہ بند کیا جائے۔ متحدہ کے خلاف ظلم و ستم کے اوچھے ہتھکنڈے اپنا کر کارکنان کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

متعلقہ عنوان :