ایف آئی اے نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کی عمر کا ریکارڈ متعلقہ تھانے سے حاصل کرلیا
ہفتہ 28 مارچ 2015 22:08
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کی عمر کا ریکارڈ متعلقہ تھانے سے حاصل کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے متعلقہ تھانے کا دورہ کیا اور کرمنل ریکارڈ کے شعبے سے مجرم کا کرمنل اور عمر کا ریکارڈ حاصل کیا۔
(جاری ہے)
ٹیم نے مجرم کے بیان ریکارڈ کرنے والے افسروں کے بھی بیانات ریکارڈ کیے اور حکام سے مجرم کی گرفتاری کے وقت کی صورت حال کے متعلق تفتیش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق حاصل کیے گئے ریکارڈ میں مجرم کی گرفتاری کے وقت بلیک اینڈ وائڈ تصویر بھی شامل ہے۔ ریکارڈ کو تفتیش کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مختلف این جی اوز کی جانب سے مجرم کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر چلاکر بچے کو پھانسی دینے کا پروپیگنڈا کرتے ہوئے پھانسی کے خلاف احتجاج شروع کردیا تھا جس کے بعد مجرم کی پھانسی ایک ماہ کے لیے موخر کردی گئی تھی اور وزارت داخلہ نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.