لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد (آج) سبکدوش ہو جائینگے،

سینئر ترین جج جسٹس منظور احمد ملک (کل) نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس خواجہ امتیاز احمد اپنے عہدے کی معیاد پور ی ہونے پر (آج) اتوار کو سبکسدوش ہو جائیں گے ، لاہور ہائیکورٹ کے سینئرترین جج جسٹس منظور احمد ملک (کل) پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے43 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوگی جہاں پر قائمقام گو رنر پنجاب رانا محمد اقبال جسٹس منظور احمد ملک سے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے ۔