پاکستان کو دنیا کے مہذب معاشرو ں کی طرح پر امن اور خوشحال ملک بنائیں گے‘رانامشہود احمد خان،
پاکستان کے عوام دہشت گردو ں سے دبنے والے نہیں ‘ وزیر تعلیم ، سیاحت کاجشن بہاراں کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ہفتہ 28 مارچ 2015 22:56
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایات پر لاہور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی حلقہ انتخاب کی سطح پر جشن بہاراں کے انعقاد کا سلسلہ حلقہ پی پی 149 گلشن راوی لاہور سے شروع ہوگیا -وزیر تعلیم ، سیاحت و سپورٹس پنجاب رانا مشہود احمد خاں اور رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق احمد نے مون مارکیٹ گلشن راوی میں ”پرعزم نوجوان،پرعزم پاکستان “کے موٹو کے تحت دس روزہ جشن بہاراں کا افتتاح کیا-علاقے کے ہزاروں مردوجوان ،خواتین اور بچو ں نے اس موقع پرلوک موسیقی کی محفل سنی اور گلشن راوی گراؤنڈ میں لگائے گئے کھانے پینے کے سٹالوں میں خصوصی دلچسپی کے ساتھ شرکت کی -افتتاحی تقریب سے خطاب میں رانا مشہود احمد خاں نے کہاکہ عوام کی خدمت پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے اور عوام کی عزت و توقیر میں اضافہ ، ان کی جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا دستور ہے - ہم پاکستان کو دنیا کے مہذب معاشرو ں کی طرح پر امن اور خوشحال ملک بنائیں گے جہاں کوئی بھی کمزور طبقوں اور عام آدمی کا استحصال نہ کرسکے -انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے عوام دہشت گردو ں سے دبنے والے نہیں ہیں -وہ جو مرضی کرلیں ،ہمارے عوام اتنے محب وطن ہیں کہ وہ خدمت کے جذبے سے رضاکارانہ طورپر باہر نکل کر نوجوانوں کی ترقی او رخوشحالی کی ضمانت بنیں گے -اگلے تین سال کے دوران عوام کے تعاون سے انشاء اللہ مہنگائی ، غربت اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سرخروہوکر عوام کے پاس جائے گی - مہر اشتیاق احمد نے اس موقع پر عوام کو یقین دلایا کہ انہو ں نے مسلم لیگی قیادت سے جو توقعات وابستہ کی تھیں ، ہم 2018ء تک وہ تمام توقعات پوری کرکے آپ کے پاس دوبارہ حاضر ہو ں گے -انہو ں نے بتایاکہ گلشن راوی لاہور میں جشن بہاراں 6 اپریل تک دس دن جاری رہے گا جس میں محافل نعت ،خواتین کیلئے مینا بازار ،نوجوانوں کے لئے باڈی بلڈنگ ، آرم ریسلنگ اور فٹ بال کے مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ کرکٹ کے ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام کے تحت صوبائی حلقے کی سطح پر کرکٹ ٹورنا منٹ کا بھی انعقاد ہوگا -نوجوانوں کی ترقی سے منسلک فلاحی ادارے ”امید جواں “،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے باہمی اشتراک سے منعقد کئے گئے اس جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات اور معروف فنکارو ں نے خصوصی طو رپر شرکت کی -
مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.