نئے آنے والے شہرت کے پیچھے نہ بھاگیں ،سچی لگن سے کام کریں ‘بشریٰ انصاری

ہر حال میں خوش رہتی ہوں ،کوشش ہوتی ہے اردگرد موجود تمام لوگ بھی خوش رہیں‘ سینئر اداکارہ

اتوار 29 مارچ 2015 11:25

نئے آنے والے شہرت کے پیچھے نہ بھاگیں ،سچی لگن سے کام کریں ‘بشریٰ انصاری

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتی اور ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں ، ،مجھے اپنے کیرئیر کے آغاز پرہی جو عزت اور شہرت ملی وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے اور اس پر میں اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ہر حال میں خوش رہتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے اردگرد موجود بھی تمام لوگ خوش رہیں۔

میں تمام لوگوں سے یہی کہتی ہوں کہ کبھی مایوس او رنا امید نہ ہوں بلکہ ہمت ،حوصلے اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں خود ہی راستے بنتے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں نئے آنے والوں کو ایک سبق دینا چاہتی ہوں کہ شہرت کے پیچھے نہ بھاگیں بلکہ سچی لگن سے کام کریں شہرت آپ کے پیچھے آئے گی لیکن میرا یہ تجربہ بھی ہے کہ شہرت ملنے کے بعد اسے بر قرار رکھنا اسے حاصل کرنے سے زیادہ مشکل کام ہوتا ہے ۔