گلوکارہ رابی پیرزادہ کل کراچی سے لاہور واپس پہنچیں گی

اتوار 29 مارچ 2015 11:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) گلوکارہ رابی پیرزادہ کراچی میں ہونے والے تین کامیاب میوزیکل شوز کرنے کے بعد ( پیر )کولاہور واپس پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

گلوکارہ رابی پیرزادہ گزشتہ ہفتے کراچی میں ہونیوالے میوزیکل شوز میں پرفارم کرنے کے لئے گئی تھیں جہاں انہوں نے تین مختلف شوز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ ہفتے کی شپ ان کے آخری میوزیکل شو میں ہال فل ہو چکا تھا لیکن اس کے باوجود سینکڑوں شائقین ہال کے باہر کھڑے ہو کر ان کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ کراچی سے (پیر ) لاہور واپس پہنچ جائیں گی اورواپسی پر اپنی ڈرامہ سیریل ” قصہ کرسی کا “ کی ریکارڈنگ کا کام شروع کر دیں گی ۔

متعلقہ عنوان :