پاکستان میں آ سکر طرز کے ایوارڈ کا اجراء ہونا چاہیے ‘اداکارہ آفرین پری

ایوارڈفنکار کی صلاحیتوں کااعتراف کرنے کیساتھ ساتھ حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے‘نامور اداکارہ

اتوار 29 مارچ 2015 11:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) فلم اور اسٹیج کی مقبول اداکارہ آفرین پری نے کہا ہے کہ پاکستان میں آ سکر طرز کے ایوارڈ کا اجراء ہونا چاہیے ‘جو ملک کا سرکاری سطح پر سب سے بڑا ایوارڈ ہو ‘انہوں نے کہ پہلے مختلف ایوارڈ شو ہوا کر تے جس میں شاندار کارکردگی پر اداکاروں کو ایوارڈ دیئے جاتے جس سے فنکاروں میں فن کے حوالے مقابلے بازی ہو تی تھی اور ہر فنکار بہتر سے بہتر پرفارم کر نے کے لئے کوشاں رہتا تھاانہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے ایوراڈ تقریب کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے جس کو دوبارہ بحال کر نا چاہیے اور ایوارڈتقریب کا مقصد کسی فنکار کی صلاحیتوں کااعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی تھی جب سے یہ منقطع کیاگیا ہے تو فن اداکاری میں مثبت مقابلے بازی کا روجحان ختم ہو چکا ہے جو کسی بھی طور انڈسٹر ی کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ جلد از جلد سرکاری سطح پر ایوارڈ کا اجراء کرے جس میں فلم ‘ٹی وی اور تھیٹر کے بہترین اداکار ‘اداکارہ ‘کامیڈین‘رائٹر ‘ڈائریکٹر ‘پروڈیوسر ز سمیت دیگر شعبوں میں نامز کر تے ہوئے ایوارڈ سے نواز جائے ۔

متعلقہ عنوان :