15ہزار روپے مالیت کے قومی بانڈز کی قرعہ اندازی بدھ کو ہو گی

اتوار 29 مارچ 2015 11:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) 15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل بروز بدھ کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں ایک لاکھ 85ہزار روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔