ورلڈکپ فائنل میں امپائرنگ ،سری لنکا کے کمار دھرماسینا کے نام انوکھا اعزاز
اتوار 29 مارچ 2015 11:59
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) سری لنکن امپائر کمار دھرماسیناکومیلبورن میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میچ امپائرنگ کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ میں ایک انوکھے اعزاز کے مالک بھی بن گئے ۔آئی سی سی نے اتوار کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں ہونے والے فائنل میچ کے لیے دھرماسینا کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برو کو امپائرنگ کے فرائض سونپے تھے۔
لیکن دھرماسینا کو جہاں ورلڈ کپ میچ میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہوا، وہیں وہ اس کے ساتھ ساتھ ایک اور منفرد اعزاز کے مالک بھی بن گئے ہیں۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ امپائرنگ سے قبل دھرما سینا سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ 1996 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔اپنے دور کے مشہور سری لنکن آل راوٴنڈر نے 31 ٹیسٹ اور 141 ایک روزہ میچوں میں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کی۔
یاد رہے کہ آج تک کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کو بحیثیت امپائر اور کھلاڑی فائنل میچ میں شرکت کرنے کا اعزاز نہیں مل سکا لیکن دھرماسینا یہ کارنامہ انجام دینے والے اب تک واحد شخص ہیں۔انہیں شاندار امپائرنگ پر 2012 میں سال کے بہترین امپائر کی ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی سے بھی نوازا جا چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.