صہیب مقصود آسٹریلوی دوشیزہ کی زلفوں کے اسیرہوگئے

اتوار 29 مارچ 2015 12:04

صہیب مقصود آسٹریلوی دوشیزہ کی زلفوں کے اسیرہوگئے

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) چیف سلیکٹر معین خان کی کسینویاتراکے بعد ورلڈکپ کے حوالے سے ایک اورسکینڈل سامنے آگیا۔ کپتان کی بات نہ ماننے والے صہیب مقصود آسٹریلوی دوشیزہ کی زلفوں کے اسیرہوگئے۔صہیب مقصود میدان میں ڈسپلن توڑتے نظرآئے۔ فیلڈنگ پوزیشن کیلئے کپتان کی بات نہ مانی تومصباح الحق جھلا کرخود اس جگہ پر کھڑے ہوگئے۔

لیکن میدان کے باہرمعاملات کچھ اورتھے،ٹیم ورلڈ کپ کا میچ ہار ی اور صہیب مقصود نے دل ہارا۔

(جاری ہے)

ورلڈکپ میں کھیل سے زیادہ توجہ کہیں اورتھی، صہیب مقصودکی آسٹریلوی لڑکی سے قربتوں کے سماجی ویب سائٹ پر خوب چرچے ہیں۔پورے ورلڈ کپ میں جہاں آسٹریلوی دوشیزہ ہوتی وہاں صہیب مقصود بھی پائے جاتے۔ آسٹریلوی لڑکی اور صہیب مقصود کی ہوٹل کی لابی میں کئی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

وطن واپسی سے قبل پاکستانی کرکٹر نے ورلڈ کپ کٹ بھی آسٹریلوی لڑکی کو تحفہ میں بھی دے ڈالی۔ معین خان کی کسینویاترا اورصہیب مقصودکی آسٹریلوی لڑکی سے دوستی بتارہی ہیں کہ ٹیم نے آسٹریلیا میں کیا چندچڑھائے۔منہ سے نکلی بات کوٹھے چڑھتی ہے۔ سوشل میڈیا پرتوواہ وا ہوگئی لیکن ٹیم منیجمنٹ اورخود صہیب فی الحال اس دوستانہ تعلق سے ا نکاری ہیں۔