امریکہ میں معذور لڑکی کی سیکنگ ریس میں شرکت

اتوار 29 مارچ 2015 12:06

امریکہ میں معذور لڑکی کی سیکنگ ریس میں شرکت

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) آٹھ اکتوبر 2005ء کے تباہ کن زلزلے سے پاکستان کے شمالی علاقوں کو شدید نقصان آٹھانا پڑا تھا، انشا افسر بھی اس زلزلے سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد میں سے ایک تھیں۔ اس المناک دن جب ان کا گھر گر گیا، تو وہ اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہو گئیں۔ لیکن انہوں نے اپنا شوق پورا کرنے سے خود کو نہیں روکا۔

اس ہفتے انشا افسر نے امریکی پیرالمپک الپائن نیشنل چیمپئن شپ میں اسیکنگ کی دوڑ کے مقابلے میں حصہ لیا اور لنکن، نیوہیمپشائر میں لون ماوٴنٹین کی ڈھلان سے پورے جوش سے نیچے اتریں۔ سال 2006 میں ایک تصویری مضمون ٹائم میگزین میں شایع ہوا تھا، قارئین نے اس میں ایک سات سال کی لڑکی انشا افسر کی ایک جھلک دیکھی ہو گی، جو اس وقت اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہو گئی تھی، جب کشمیر کے زلزلے کے دوران اس کا گھر تباہ ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

سرخ کوٹ میں ملبوس ایک لڑکی کی متوجہ کر لینے والی اس تصویر نے ٹائم کے قارئین اور اس کے عملے سمیت تمام حلقوں کو متاثر کیا تھا۔ ٹائم کی پانچ فروری 2007 کی اشاعت میں منیجنگ ایڈیٹر رک اسٹینگل نے انشا افسر کے بارے میں لکھا تھاکہ''اپریل 2006 میں ہم نے تباہ کن زلزلے کے بعد کشمیر میں پناہ گزینوں کی حالت پر یوری کو زیرو کا تیارہ کردہ تین صفحات پر مشتمل ایک تصویر مضمون شایع کیا تھا، اس زلزلے میں پچھتر ہزار افراد ہلاک اور تیس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :