خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات 17 اپریل کو پشاور میں ہوں گے

اتوار 29 مارچ 2015 12:08

خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات 17 اپریل کو پشاور میں ہوں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات 17 اپریل کو پشاور میں ہوں گے جس کیلئے نامینیشن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل مقرر کی گئی ہے فارم کیلئے سیکرٹری خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن باسط کمال سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات سال 2015-19 کیلئے تاریخ کا اعلان کیاگیا جس کے مطابق انتخابات 17 اپریل بروز جمع پشاور میں منعقد ہونگے جس کیلئے نامیشن فارم سات اپریل کو جاری ہونگے اور دس اپریل تک واپس جمع ہونگے۔ فارم کیلئے سیکرٹری فٹبال ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا باسط کمال سے رابطہ کریں ۔