سالوں میں نہیں مجھے دنوں میں شہرت اور عزت ملی ہے‘جیابٹ

اتوار 29 مارچ 2015 12:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) نامور ادکارہ جیابٹ نے کہا ہے کہ سالوں میں نہیں مجھے دنوں میں شہرت اور عزت ملی ہے ‘اصولوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرونگی اور اپنے پرستاروں کو ہر بار کچھ نیا کر کے دکھانے کی کوشش کر ونگی ‘اگر میعاری فلموں میں لوگوں کو سامنے لایا جائے توفلم انڈسڑی کو بہت جلد بحال کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں جیابٹ نے نے کہا کہ میں اب تک سٹیج پر جتناکام کیا ہے اس میں ہمیشہ کچھ منفر د کیا ہے یہی وجہ ہے کہ شائقین میری پرفار منس کو بے حد پسند کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا میں چور دروازے سے نہیں محنت سے آگے بڑ ھ رہی ہوں یہی وجہ ہے کہ کہ سالوں میں نہیں دنوں میں شہرت اور عزت ملی ہے۔