دنیا پہلا گریفین بلب میں مضبوط ترین کاربن کا استعمال  صارفین کیلئے رواں سال پیش کر دیا جائیگا

گریفین سے بنے بلب کو مانچسٹر یونیورسٹی میں تیار کیا گیا استعمال ہونے والے مواد کو 2004 میں دریافت کیا گیا تھا

اتوار 29 مارچ 2015 12:23

دنیا پہلا گریفین بلب میں مضبوط ترین کاربن کا استعمال  صارفین کیلئے ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) دنیا کا پہلا گریفین بلب بنانے والے برطانوی ماہر نے کہا ہے کہ بلب میں مضبوط ترین کاربن کا استعمال کیا گیا ہے اور اسے صارفین کے لیے اس سال پیش کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گریفین سے بنے اس بلب کو مانچسٹر یونیورسٹی میں تیار کیا گیا ہے جہاں اس میں استعمال ہونے والے مواد کو 2004 میں دریافت کیا گیا تھااس بلب کے بارے میں کہا جا رہا ہے اسے زیادہ عرصے تک استعمال کیا جا سکتا ہے اور دوسرے بلبوں کی نسبت یہ دس فیصد کم بجلی استعمال کرتا ہے لائٹ بلب کو کینیڈا کی مالی مدد سے چلنے والی کمپنی گریفین لائٹننگ نے بنایا تھا جس کے ڈائریکٹرز میں سے ایک پروفیسر کولین بیلی ہیں جو یونیورسٹی آف مانچسٹر میں ڈپٹی وائس چانسلر ہیں۔

پروفیسر بیلی نے بتایا کہ گریفین بلب کم توانائی استعمال کریگا ہم امید کر رہے ہیں کہ یہ زیادہ عرصہ چلے گا اس کو بنانے پر کم لاگت آئی ہے اور اس میں زیادہ سے زیادہ پائیدار اجزا کا استعمال کیا گیا

متعلقہ عنوان :