سعودی عرب کی کارروائیوں کی یمن کے شہریوں نے حمایت کردی  ہزاروں شہری سعودی فرمان روا کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

اتوار 29 مارچ 2015 12:23

سعودی عرب کی کارروائیوں کی یمن کے شہریوں نے حمایت کردی  ہزاروں شہری ..

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) یمن میں سعودی عرب کی کارروائیوں کی یمن کے شہریوں نے حمایت کردی، یمن میں شہریوں نے سعودی فرمانروا کی تصاویر اٹھائے مارچ بھی کیا سعودی عرب کی جانب سے ہونے والے فضائی حملوں کا سلسلہ یمن میں تیسرے روز بھی جاری رہا دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ یمنی شہری بھی سعودی اقدامات کو سراہنے لگے یمن کے شہر تیز میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جن کا مقصد سعودی عرب کے اقدامات کی حمایت میں آواز بلند کرنا تھا سلمان عبدالعزیز کی تصاویر لئے شرکا نے مارچ کیا اور سعودی عرب کے حوثی باغیوں کیخلاف فضائی حملوں کی حمایت کی شرکا ء نے کہا کہ سعودی عرب یمن کو پرامن بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :