ناخن چبانے والے افراد میں ہر کام بہترین طریقے سے انجام دینے کی صلاحیت ہوتی ہے، تحقیق

غیرمعمولی حد تک باصلاحیت ہونا اصل میں ناخن چبانے جیسی غیر ارادی عادت کی وجہ ہو سکتا ہے، رپو رٹ

اتوار 29 مارچ 2015 12:51

ناخن چبانے والے افراد میں ہر کام بہترین طریقے سے انجام دینے کی صلاحیت ..

مانٹریال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) ہمارے معاشرہ میں کسی فرد کا دانتوں سے ناخن چبانے، بالوں کو نوچنے جیسی غیر ارادی عادتوں کو گھبراہٹ کی علامات سمجھا جاتا ہے تاہم جدید تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ناخن چبانے والے افراد انتہائی باصلاحیت ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی جریدے جریدہ ‘جرنل آف بی ہیویئرتھراپی اینڈ ایکسپیریمینٹل سائکاٹری’ میں کینیڈا کی یونیورسٹی آف مونٹریال کی تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں سائنس دانوں نیناخن چبانے کی سائنسی توجہیہ پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس عادت کے حامل افراد غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل اور دوسروں کے مقابلے میں ہرکام کو بہترین طریقے سے انجام دینے پر یقین رکھتے ہیں بلکہ ان کا غیرمعمولی حد تک باصلاحیت ہونا اصل میں ایسی غیر ارادی عادت کی وجہ ہو سکتا ہے۔

تحقیقی مطالعے کی مصنف محقق سارہ رابرٹسن کا کہنا ہے کہ ناخن چبانیجیسی غیر اردای عادت کے امکانات اس وقت زیادہ ہوتے ہیں جب کوئی شخص مایوسی، بے صبری اور عدم اطمینان محسوس کر رہا ہوتا ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ سکون سے نہیں بیٹھ سکتا اور فراغت اور بے چینی کا شکار ہوکر وہ ناخن چبانے یا بال نوچنے جیسی غیر ارادی حرکت انجام دیتا ہے۔