جرمنی میں ایک دوسرے پر شیونگ کریم پھینکنے کاعالمی ریکارڈ قائم

اتوار 29 مارچ 2015 12:51

جرمنی میں ایک دوسرے پر شیونگ کریم پھینکنے کاعالمی ریکارڈ قائم

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) جرمنی کے شہر سٹگا رڈ میں ایک ہزار افراد نے ایک دوسرے پر شیونگ کریم پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیاہے۔

(جاری ہے)

ریکارڈ قائم کر نے کے سلسلے میں منعقدہ اس تقریب میں ان تمام افراد کے ہاتھوں میں شیونگ کریم کی پلیٹیں مو جود تھیں جنھوں نے اس منفرد جنگ کے آغاز کے اعلان کے ساتھ ہی ایک د وسرے پر شیونگ کریم کی پلیٹوں سے حملہ کر دیا۔ان افراد کی اس دلچسپ کاوش کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سراہتے ہو ئے ان کا نا م دنیا کی سب سے بڑی شیونگ کریم فائٹ کی حیثیت سے شا مل کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :