اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5.79 روپے اضافے کی تجویز

سمری کل وزارت پیٹرولیم بھجوائی جائے گی حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے

اتوار 29 مارچ 2015 13:29

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5.79 روپے اضافے کی تجویز

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) حکومت نے یکم اپریل سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5.79 روپے فی لیٹر تک اضافہ کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں 89 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری کو حتمی شکل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سمری میں پٹرول کی قیمت 3.79 روپے اضافہ کے ساتھ 70.29 روپے سے بڑھا کر 74.08 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5.79 روپے اضافے کے ساتھ 80.61 روپے سے بڑھا کر 86.40 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیڑل آئل کی قیمت 96 پیسے اضافے کے ساتھ 57.94 روپے سے بڑھا کر 58.90 روپے فی لیٹر اور ایچ او بی سی کی قیمت 1.62 روپے اضافے کے ساتھ80.18 روپے سے بڑھا کر81.80 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت 89پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ 61.44 روپے سے کم کرکے 60.55 روپے کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری کو پیر کے روز وزارت پیٹرولیم بھجوایا جائے گا تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :