عالمی منڈی میں خشک دودھ کی قیمتوں میں کمی پاکستانی صارفین تک منتقل نہ ہو سکی

خشک دودھ کی فی ٹن قیمت تین ماہ کے دوران 4ہزار ڈالر سے گر کر 23سو ڈالر ہو چکی ہے ‘ رپورٹ

اتوار 29 مارچ 2015 14:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) عالمی منڈی میں تین ماہ کے دوران خشک دودھ کی قیمتوں میں 1700ڈالر فی ٹن کمی کے باوجود پاکستان میں اس کمی کو صارفین تک منتقل نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خشک دودھ کی فی ٹن قیمت تین ماہ کے دوران 4ہزار ڈالر سے گر کر 23سو ڈالر ہو چکی ہے تاہم پاکستانی صارفین تک عالمی مارکیٹ میں دودھ کی قیمت کم ہونے کا فائدہ منتقل نہیں کیا گیا ۔

ملک میں دودھ کی قیمتیں اکتوبر میں بڑھائی گئی تھیں اور مقامی صارف اسی قیمت پر دودھ خریدنے پر مجبور ہیں ۔ واضح رہے کہ بچوں اور مائع پیک دودھ کی تیاری میں درآمدی خشک دودھ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران ملک میں 14کروڑ 86لاکھ ڈالر مالیت کا دودھ کریم اور بچوں کا دودھ درآمد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :