ہانگ کانگ کے بنکوں کی بدمعاشی ۔ پاکستانیوں کے اکاؤنٹ کھولنا بند کر دئیے
اتوار 29 مارچ 2015 15:08
ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)ہانگ کانگ کی لاجسٹک فرم کا اکاؤنٹنٹ 30 سالہ راشد محمود جب ایچ ایس بی سی میں اکاؤنٹ کھلوانے گیا تو اس سے پہلا سوال اس کی شہریت کے بارے میں پوچھا گیا۔ راشد محمود اپریل میں ماتحت (Dependent) ویزے پر ہانگ کانگ گیا تھا۔ اس نے بنک کو اکاؤنٹ کھولنے سے متعلق تمام ضروری کاغذات پیش کیے۔راشد محمود کی پاکستانی شہریت کے بارے میں جان کر بنک نے اگلا سوال کیا کہ وہ بنک اکاؤنٹ کیوں کھلوانا چاہتا ہے۔
جس پر راشد کی بیوی نے جواب دیا کہ لوگ اکاؤنٹ کیوں کھلواتے ہیں؟ بنک نے بعد میں کہا کہ چونکہ راشد پاکستانی ہے اس لیے وہ اپنے نام پر اکاؤنٹ نہیں کھلوا سکتا مگر اس کی کمپنی اپنے نام سے اس کے لیے اکاؤنٹ کھلوا سکتی ہے، اب چونکہ کمپنی راشد کی تنخواہ اپنے خودکار پے منٹ سسٹم کے تحت نہیں دیتی اس لیے اس طرح بھی اکاؤنٹ نہیں کھل سکتا۔(جاری ہے)
اس کے بعد راشد بنک آف چائنا اور بنک آف ایسٹ ایشیا بھی گیا مگر دونوں جگہ اس کے ساتھ وہی سلوک ہوا جو ایچ ایس بی سی میں ہو چکا تھا۔
راشد کا کہنا ہے کہ وہ ایک عام سا اکاؤنٹ کھلوانا چاہتا ہے۔ اگر انہیں اس سے کوئی مسئلہ ہے تو حکومت نے اسے ویزا کیوں دیا؟ راشد کی پاکستان نژاد بیوی،26 سالہ انٹریئر ڈیزائر بی بی جو ہانگ کانگ کی شہری ہے، کا ایچ ایس بی سی میں اکاؤنٹ ہے مگر اس کے باوجود راشد کا اکاؤنٹ نہیں کھولا گیا۔ بی بی کا کہنا ہے کہ ایچ ایس بی سی اُن کے ساتھ نسلی امتیاز برت رہا ہے ۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُن سے پاکستانی ہونے کی وجہ سے اتنے سوالات کیے گئے کہ وہ خود کو مجرم محسوس کر رہے ہیں۔ ایچ ایس بی سی اور بنک آف ایسٹ ایشیا نے اس صورت حال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم بنک آف چائنا کا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی کے مطابق ہم اکاؤنٹ کھولنے کی کسی بھی درخواست کو شہریت کی بنیاد پر مسترد نہیں کرتے ، تاہم کچھ ممالک جیسے پاکستان کے شہریوں کی درخواست پر غور ضرور کرتے ہیں ، کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ امریکا اُن پر دہشت گرد گروہوں کی معاونت کا الزام لگائے۔ راشد کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ آنے سے پہلے اس نے دوسال مانچسٹر میں پڑھائی کی ہے، وہاں اس نے رائل بنک آف سکاٹ لینڈ اور ہیلی فیکس میں بنا کسی دشواری کے اکاؤنٹ کھلوائے تھے۔ ہانگ کانگ کے نسلی امتیاز کے خلاف موجودہ قوانین شہریت کی بنیاد پر نسلی امتیاز کا احاطہ نہیں کرتے۔مزید اہم خبریں
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
سکھر ملتان موٹر وے کے قریب مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ،فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.